چنتامنی:4 /اپریل(محمد اسلم؍ایس او نیوز) ایک ہفتہ قبل بمبوبازار کے مقامی لوگوں کے علاوہ بلدیہ نائب صدر کے شوہر شیونا اور بی جے پی کے چند کارکنوں نے جمع ہوکر بمبوبازار میں واقع مرغ اور بکرے کے گوشت کے دکانیں بند کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چکبالاپور ضلع ڈپٹی کمشنر اور مقامی سٹی منسپالٹی کمشنر وی۔منی سوامی کو میمورنڈم پیش کئے تھے اُس وقت بلدیہ کی صدر سجاتا نے یقین دلایا تھا کہ بمبوبازار میں اچانک گوشت کے دکانیں بند کردینے سے شہر میں ہندو مسلمانوں کا جھگڑا ہوسکتا ہے اس لئے عنقریب مقامی افراد اور گوشت کے دکان مالکوں سے بات چیت کرکے ہی اقدامات کئے جائیں گے اس یقین پر بی جے پی کے کارکنوں نے منسپالٹی کمشنر پر دباؤ بنایا تھا کہ شہر میں جن گوشت دکانوں میں لائسنس نہیں ہے ان دکانوں کو بند کردیا جائے ۔
آج بمبوبازار گوشت کے دکان مالکوں اور گائے قصاب وغیرہ نے منسپالٹی دفتر پہنچ کرمنسپالٹی کمشنر کو میمورنڈ م دیا اور کہا کہ بمبوبازار میں پچھلے کئی برسوں سے ہم لوگ مرغ اور بکرے کے گوشت کی دکانیں کھول کر کاروبار کررہے ہیں ہمارے گوشت کی دکانوں سے کسی کو بھی کچھ تکلیف اور نقصان نہیں ہے چند شرپسند افراد شہر میں گوشت کی دکانوں کے متعلق غلط افواہ پھیل کر جان بوجھ کر منصوبہ بند سازش کے تحت ان گوشت کے دکانوں کو بند کرانے کی کوشش کررہے ہیں بمبوبازار میں گوشت کی دکانیں بند کردینے سے کئی افراد بے روز گار ہوجائیں گے برسوں سے کسی نے بھی ان گوشت کی دکانوں کی مخالفت نہیں کی اب چند احباب یو پی کے حالات کو دیکھتے ہوئے دکانوں کو جان بوجھ کر بند کرانے کی سازش کررہے ہیں ۔
منسپالٹی کمشنر وی۔منی سوامی مرغ اور بکرے کے گوشت کے دکان مالکوں کو وارننگدیتے ہوئے کہا کہ گوشت کے دکان مالک راہگیروں اسکولی طلباء کو پریشان نہ کرے دکانوں سے بر آمد ہونے والا کوڑاکرکٹ ادھر اُدھر نہ پھینکیں عوام سے ہمیں شکایتیں آئی ہے کہ گوشت کے دکانوں سے راہگیروں وغیرہ کو کافی پریشانی ہوتی ہے گوشت کی دکان والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ راہگیروں کا خاص خیال رکھیں اور جن گوشت کے دکانوں کا لائسنس نہیں ہے وہ منسپالٹی سے اولین فرصت میں لائسنس بنالیں۔
کمشنر وی منی سوامی نے بتایا کہ عنقریب رُکن اسمبلی سے بمبوبازار میں واقع گوشت کی دکانوں کو ہٹانے کے متعلق بات چیت کرکے وہاں سے دکانیں ہٹانے کی کارروائی شروع کی جائے گی اُس وقت تک گوشت دکانوں کو چلانے کی مہلت دی جارہی ہے کیونکہ منسپالٹی سے گوشت کی دکانوں کو الگ سے جگہ فراہم کی جائے گی ۔کمشنر نے مزید وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہر میں گوشت کی دکانوں سے کوڑا کرکٹ پھیلنے یا کسی کو بھی تکلیف پہنچنے کی شکایت موصول ہوئی تو ان دکان مالکوں کے خلاف سختی کے ساتھ قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر بلدیہ صدر سجاتا شیونا نائب صدر سجاتا شیوپا اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین شری رامپا شوکت پاشاہ سنو آمجد پاشاہ سمیت کئی قصاب موجود رہے ۔